3 مارچ 2014 - 20:30
اوباما کے بیان پر ایران کا رد عمل

ایران نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ دو جہتی باتیں کہنے سے عدم اعتماد کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ مرضیہ افخم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیان مثبت اور سنجیدہ مذاکرات کو نقصان پہنچاتے ہیں . مرضیہ افخم نے باراک اوباما کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کا ایک حصہ بین الاقوامی قوانین کے برعکس اور دھمکی کے برابر ہے اور اس کا دوسرا حصہ جوہری مذاکرات میں ایران کی موجودگی کے بارے میں پائے جانے والے خدشات سے متعلق ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اوباما کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیان، بین الاقوامی ماحول میں اپنا اثر کھو چکے ہیں . انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے سویلین رجحان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران، اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا ......../169